مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گوادر کی تحصیل جیونی میں وہابی شرپسندوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوادر کی تحصیل جیونی کے علاقے گنز میں پیش آیا جہاں سی جی ہاؤسنگ پروجیکٹ پر مزدور کام کررہے تھے، واقعہ میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے گوادر کے اسپتال میں منقتل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں نعیم احمد ولد بابو (کراچی)، ارشاد علی ولد شیر محمد (سکھر)، ہنزاللہ ولد عبدالولی (کراچی)، محمد شاکر ولد محمد اسماعیل (ملتان) اور ایک نامعلوم مزدور شامل ہے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ زخمی ہونے والے مزدوروں کی شناخت شمس اور رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گوادر کی تحصیل جیونی میں وہابی شرپسندوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
News ID 1885248
آپ کا تبصرہ